کراچی کے علاقے سعود آباد میں موٹرسائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر میاں بیوی کو لوٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق سعودآباد میں میاں بیوی سے لوٹ مار کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
ذرائع کے مطابق میاں اور بیوی معصوم بچی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر کی طرف جا رہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان نے میاں بیوی کا پیچھا کیا اور انہیں گھر کے باہر گھیر لیا۔ ملزمان شوہر سے موبائل اور قیمتی اشیا لوٹ لیں۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ ملزمان نے خاتون سے دست درازی بھی کی اور خاتون کے ہاتھوں سے سونے کی انگوٹھیاں، چوڑیاں اور دیگر زیورات اتارے، لوٹ مار کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔
پولیس کا واقعہ سے متعلق کہنا تھا کہ سعود آباد تھانے میں متاثرہ میاں بیوی نے رپورٹ درج نہیں کروائی۔