کراچی: یوسف گوٹھ میں خاتون کے سامنے نازیبا حرکات کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق سرجانی میں یوسف گوٹھ کے مقام پر خاتون سے ہراسانی کے وقعے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
پولیس کا بتاناہے کہ سرجانی ٹاؤن میں غیراخلاقی حرکات کرنےوالے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیاہے، پولیس نے ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون یا اس کے گھر والوں نے اس واقعے کی رپورٹ درج نہیں کرائی تاہم ویڈیو نئی ہے یا پرانی اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔