نوجوان بلے باز صائم ایوب کا پرانا انٹرویو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے بلے باز صائم ایوب کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تین میچز میں دو سنچریوں کی مدد سے 253 رنز بنانے اور 2 وکٹیں لینے پر صائم ایوب کو مین آف دی سیریز اور گزشتہ روز کے مقابلے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

صائم ایوب نے گزشتہ روز جوہانسبرگ میں ہونے والے میچ میں 94 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار بیٹنگ کی جبکہ 10 اوورز میں 34 رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔

Saim Ayub added to his good day with a wicket, South Africa vs Pakistan, 3rd ODI, Johannesburg, December 22, 2024

صائم اس سے قبل انڈر 15 ورلڈکپ میں بھی شاندار بیٹنگ کرچکے ہیں اور انہوں نے پانچ میچز میں 250 رنز اسکور کیے تھے۔

صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انڈر 15 ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دی تھی جس پر بلے باز نے دو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ جیتے تھے۔

Saim Ayub brought up his second hundred of the series, South Africa vs Pakistan, 3rd ODI, Johannesburg, December 22, 2024

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ اعجاز اسلم نے صائم ایوب کے حوالے سے پیش گوئی کی تھی کہ وہ مستقبل میں ایک شاندار بلے باز ثابت ہوں گے اور اُن کی صورت میں پاکستان کو اچھا کھلاڑی میسر آئے گا۔

Breaking: Shaheen Dropped, Saim Ayub To Debut; Pakistan's Playing XI For  SCG Test | cricket.one - OneCricket

صائم ایوب نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے یوم آزادی کی مناسبت سے سجائے گئے پروگرام میں شرکت کی اور ٹورنامنٹ کے حوالے سے مختصر گفتگو بھی کی تھی۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by The Express Tribune (@etribune)