ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق زیارت میں پارہ منفی 11 اور اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔
قلات میں منفی 5 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد 4، پشاور 6، لاہور 10 اور کراچی میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام یا رات میں کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔