راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس میں مسلسل عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔
عدالت نے تھانہ حسن ابدال میں درج گھیراؤ جلاؤ کے مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 21 جنوری 2025 تک عدالت میں پیش ہونےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیے جائیں گے۔