وزیراعلی کے پی نے جیل میں قید پی ٹی آئی کارکنوں کیلیے کمبل بھجوا دئیے

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے لیے کمبل بھیج دیے ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے تقریباً 250 کارکنوں کے لیے کمبل کے ساتھ جرابیں اور دیگر ضروری اشیاء بھی فراہم کی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری یہ سامان لے کر اڈیالہ جیل پہنچے، جنہوں نے یہ تمام اشیاء وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے کارکنوں تک پہنچائیں۔