مری میں برف باری کا سلسلہ شروع: خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد، پشاور میں خشک سردی

ملکہ کوہسار مری میں ایک مرتبہ پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا، ویک اینڈ پر سیاحوں کی غیر معمولی تعداد نے مری کا رخ کرلیا۔

لاہور میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور ظفروال سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔ 

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ادھر بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد ہے۔

پشاور میں خشک سردی پڑ رہی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرد ہوگیا ہے۔