میلبرن ٹیسٹ میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کافی گرما گرمی دیکھنے میں آرہی ہے وہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی آسٹریلیا کے کم عمر اور ڈیبیو کرنے والے اوپنر سیم کونسٹاس کے درمیان ٹکراؤ سوشل میڈیا پر کافی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔
بھارت بیٹر ویرات کوہلی کی بات کی جائے تو وہ گزشتہ چند دنوں سے میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں، ٹیسٹ میچ سے قبل انہیں آسٹریلیوی صحافی پر غصہ اتارتے دیکھا گیا تھا وہیں کرکٹ کے میدان میں وہ آسٹریلوی کھلاڑی کے ساتھ اُلجھ پڑے۔
پھر اگلے روز آسٹریلوی اخبار نے ویرات کوہلی کو مسخرہ اور جوکر کہہ کر پکارا جس سے پھر وہ خبروں میں مزید انٹر ہوگئے۔
اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں ویرات کوہلی آؤٹ ہو کر پویلین کی طرف لوٹ رہے ہوتے ہیں تو وہیں اوپر بیٹھے آسٹریلیوی تماشائی سے الجھ بیٹھتے ہیں۔
تاہم وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ نے بیچ بچاؤ کروایا لیکن واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر انہیں پھر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کے دوران محض ایک سینچری کے علاوہ ویرات کوہلی کا بیٹ نہ چل سکا۔