چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم میں پرانے کھلاڑیوں کی واپسی متوقع، نام سامنے آگئے

کراچی: ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی  2025 کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں پرانے کھلاڑیوں کی واپسی متوقع  ہے۔ 

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں واحد وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان ہوں گے جبکہ  فخر  زمان، شاداب خان اور امام الحق کی اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں 4 فاسٹ بولرز شامل ہوں گے جبکہ 3 اسپنرز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں 7 بیٹرز کو  شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا اور  ٹورنامنٹ 9 مارچ  2025 تک جاری رہے گا۔