پاکستانی نوجوان نے انڈر 17 اسکاٹش جونئیر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے نوجوان اذان علی نے تاریخ رقم کردی، وہ اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے چیمپئن بن گے۔

 اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی انڈر 17 چیمپئن شپ میں اذان علی نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے تمام میچز جیتے اور ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔

فائنل میں انہوں نے سوٹزرلینڈ کے کھلاڑی لینڈرو واگل کو شکست دے دی۔