کراچی میں کڑاکے کی سردی نے شہریوں پر کپکپی طاری کردی ہے، صبح اور رات میں درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آنے پر شہری گھروں میں دبک گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کا زور مزید کچھ روز جاری رہے گا۔
کراچی میں پارہ چھ سے آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے، جس کے بعد اب صبح اور رات کے ساتھ دن میں بھی ٹھنڈ محسوس کی جائے گی۔
ڈی جی میٹ سردار سرفراز کے مطابق سردی کی حالیہ لہر آہندہ ہفتے تک جاری رہے گی، کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان پر مغربی لہر ہے جس کے اثرات کولڈ ویو کی صورت میں کراچی میں دیکھے جارہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا زور مزید کچھ روز جاری رہے گا۔