پنجاب میں دھند، موٹرویز بند

پنجاب میں دھند کے سبب موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند  کردی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور عبدالحکیم موٹروے ایم 3 بھی بند کی گئی ہے۔

ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور لاہور سیالکوٹ ایم 11 بھی دھند کے سبب بند ہے۔

قومی شاہراہ پر ٹھوکر، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال تک شدید دھند ہے، پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان موٹروے نے بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔