خیرپور سے دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر کے پیداواری عمل شروع کر دیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک خط کے ذریعے خیرپور میں واقع کھارو فیلڈ سے تیل و گیس کے ذخائر کی تفصیلات فراہم کیں۔

خط کے مطابق، کھارو ون کنویں سے یومیہ 20 بیرل خام تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس پیدا ہو رہی ہے۔ کھارو ون کنویں کو او جی ڈی سی ایل کے پراسیسنگ پلانٹ سے جوڑا گیا ہے اور گیس کی ترسیل کے لیے 6 سے 12.5 کلومیٹر طویل پائپ لائن استعمال کی گئی ہے۔

مزید یہ کہ خط میں بتایا گیا ہے کہ خیرپور کھارو فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کی 95 فیصد جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی پرائیویٹ کی 5 فیصد حصص ہیں۔

یہ تیل و گیس ذخائر ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔