فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کے اضافے سے 2690 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے بڑھ کر 280800 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے اضافے کے بعد 240741 روپے ہوگئی۔