پاکستان نے اپنے معاشی چیلنجزکو مؤثر انداز میں سنبھالا ہے: ورلڈ اکنامک فورم

ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کی معاشی صورت حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنے معاشی چیلنجز کو مؤثر انداز میں سنبھالا ہے، پاکستان نے گلوبل رسک رپورٹ 2025 میں خود اعتمادی و ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترقی پزیر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی پیچیدہ خطرات کا سامنا ہے، خطرات سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹیجک لچک اورپالیسی میں جدت ضروری ہے، 2025 میں پاکستان کومعاشی کمزوریوں، قدرتی آفات، سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں مہنگائی،کرنسی کی قدرمیں کمی اور بڑھتے قرضوں کا بوجھ خطرات  قرار دیے گئے ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم کا کہنا تھا کہ قرضوں کے بوجھ سے پاکستان کی معیشت کمزور ہوسکتی ہے،  اس سے سرمایہ کاری پر اعتماد اور ترقی کےامکانات متاثر ہو سکتے ہیں۔