سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے سے 2703 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے۔