مسلسل 3 روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

پاکستان میں سونےکی قیمت  میں اضافےکا سلسلہ 3 روز کے بعد رک گیا اور آج  سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

ملک میں سونےکا بھاؤ مسلسل 3 روز اضافے کے بعد آج 200 روپے کم ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 400 روپے ہے۔

10گرام سونےکا بھاؤ 170 روپےکم ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار 112 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 703 ڈالر فی اونس ہے۔