او جی ڈی سی ایل نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حاصل ہونے والے تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچیبج کو ارسال کردی ہیں۔
کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیاہے۔
پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے خط میں مزید کہا کہ رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائردریافت ہوئے،2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر پائپ لائن سے اینگرفرٹیلائزر کو منتقل کی جارہی ہے۔