اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس مثبت رہا، آج کاروبار کے حجم اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 572 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 844 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 608 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 16 ہزار 276 رہی۔

بازار میں آج 67 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 37 ارب روپے سے زائد رہی۔

 مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 319 ارب روپے ہے۔