سب سے زیادہ پاکستانی آم کس ملک میں کھائے گئے؟ رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ پاکستانی آم کھائے جانے والے ملک کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

یہ انکشاف وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے گزشتہ 5 سالوں میں آموں کی برآمدات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کیا۔

نوید عامر کے سوال پر اپنے تحر یری جواب میں انہوں نے کہا کہ آم جسے اکثرپھلوں کا بادشاہ کہا جا تا ہے پاکستان کی زرعی برآمدات میں اہم مقام رکھتا ہے۔

وزیر تجارت کے مطابق برطانیہ پاکستانی آم خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے جہاں برطانوی شہریوں نے 6 ماہ میں 17.97 ملین ڈالر کے آم کھائے۔

اس کے علاوہ پھلوں کے بادشاہ کو پسند کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات ، عمان، جرمنی، کینیڈا، افغانستان، قطر اور سعود ی عرب شامل ہیں۔