کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔
آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 594 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1085 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 234 پوائنٹس رہی۔
حصص بازار میں 67.54 کروڑ شیئرز کے سودے 30.46 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 67 ارب روپے ہے۔