بادام ایک صحت بخش غذا ہے۔ بادام میں پائے جانے والے معدنیات اور وٹامنز ہماری جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کے لیے ضروری ہیں۔ لیکن کچھ کھانے کی ایشیا ایسی ہیں جن کے ساتھ بادام کھانے سے آپ کو فائدے سے زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔
بادام کے فوائد کے بارے میں اکثر ہم نے اپنے بزرگوں سے سنا ہے کہ یہ یادداشت کو بہتر بناتا ہے اور جسمانی و ذہنی صحت کے لیے مفید ہے۔ لیکن یہ فوائد ہم اسی وقت حاصل کر سکتے ہیں جب انیں صحیح طریقے سے کھایا جائے کیونکہ بعض خوراکوں کے ساتھ بادام کھانا فائدے کی بجائے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے؟
آج ہم آپ کو انہی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جہاں بادام کے ساتھ کھانا آپ کے لیے مضر ہو سکتا ہے۔
دودھ اور بادام کا ملاپ
دودھ کے ساتھ بادام کھانے کی روایت عام پے لیکن ان کا امتزاج آپ کے پیٹ کے لیے بالکل اچھا نہیں ہے۔
دودھ اور بادام دونوں ہی معدنیات اور وٹامنز سے بھرپور ہیں، لیکن ان کو ایک ساتھ کھانا ہاضمے میں مشکل پیدا کر سکتا ہے۔ دودھ میں کیلشیم اور پروٹین ہوتا ہے، جبکہ بادام میں چکنائی اور پروٹین پائی جاتی ہے، جس سے معدہ خراب ہو سکتا ہے اور بدہضمی یا گیس کی شکایت ہو سکتی ہے۔ بہتر ہے کہ ان دونوں کو ایک گھنٹہ کے وقفے سے کھایا جائے۔
کھٹے پھل اور بادام
کھٹے پھلوں میں تیزابیت ہوتی ہے، اور جب ان کو بادام کے ساتھ کھایا جائے تو سینے میں جلن اور تیزابیت جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان دونوں کو الگ الگ کھانا بہتر ہے تاکہ ہاضمے پر بوجھ نہ پڑے۔
چائے یا کافی کے ساتھ بادام
چائے اور کافی میں کیفین ہوتی ہے، جو جسم میں پانی کی کمی پیدا کرتی ہے۔ بادام کے ساتھ ان مشروبات کا استعمال ہاضمے کو مشکل بنا سکتا ہے اور پیٹ میں درد پیدا ہو سکتا ہے۔
نان ویج فوڈز اور بادام
اگر آپ نان ویج کھا رہے ہیں جیسے کہ چکن یا مچھلی، تو اس کے ساتھ بادام نہ کھائیں کیونکہ نان ویج کھانے کو ہضم ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے اور بادام بھی بھاری ہوتے ہیں، جس سے معدہ سست پڑ جاتا ہے۔
چینی کے ساتھ بادام
چینی اور بادام کا امتزاج وزن بڑھا سکتا ہے کیونکہ بادام میں پہلے ہی چکنائی اور پروٹین ہوتا ہے، اور چینی کا اضافہ اس میں مزید چربی اور کیلوریز ڈال دیتا ہے، جو جسم کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
تلی ہوئی چیزوں کے ساتھ بادام
تلی ہوئی کھانوں میں کیلوریز اور چکنائی زیادہ ہوتی ہے، اور جب ان کے ساتھ بادام کھائے جائیں تو یہ وزن بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں اور ہاضمے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
ٹماٹر اور بادام
ٹماٹر میں تیزابیت ہوتی ہے اور بادام میں چکنائی، دونوں کا ملاپ معدے پر دباؤ ڈال سکتا ہے اور سینے میں جلن پیدا کر سکتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہو سکتا ہے کہ بادام کے فوائد کم ہو جائیں۔
پراسیسڈ فوڈز اور بادام
پراسیسڈ فوڈز جیسے برگر اور چپس میں زیادہ چکنائی اور سوڈیم ہوتا ہے، اور ان کو بادام کے ساتھ کھانے سے چربی اور کیلوریز بڑھ جاتی ہیں، جو وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔
آلو اور بادام
آلو میں کاربوہائیڈریٹس اور بادام میں چکنائی اور پروٹین ہوتا ہے۔ ان دونوں کا امتزاج نظام ہضم پر دباؤ ڈال سکتا ہے اور پیٹ میں گیس یا بھاری پن کا سبب بن سکتا ہے۔
ڈائیٹ پر ہیں؟ تو بادام سے پرہیز کریں
اگر آپ کسی ڈائیٹ پر ہیں اور کم چکنائی والی چیزیں لے رہے ہیں، تو ان کے ساتھ بادام کھانے سے اجتناب کریں۔ بادام میں زیادہ کیلوریز اور چکنائی ہوتی ہیں، جو آپ کی ڈائیٹ کے فوائد کو کم کر سکتی ہیں۔