چہرے پر دانے؟ تکیے کا غلاف بدلنا نہ بھولیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے پر دانے نکلنے کی ایک بڑی اور اکثر نظر انداز کی جانے والی وجہ تکیے کا غلاف ہو سکتا ہے۔

جب ہم سوتے ہیں تو پسینہ، چکنائی، مردہ جلد اور بالوں کی مصنوعات اس غلاف پر جمع ہو جاتی ہیں، جو کہ جراثیم کی افزائش کا باعث بنتی ہیں اور جلدی مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔

اس لیے ضروری ہے کہ ہر دو سے تین دن میں تکیے کا غلاف تبدیل کیا جائے اور سونے سے پہلے چہرہ اچھی طرح دھویا جائے۔