ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کے لیے 5 نقصان دہ غذائیں

اگر آپ ہائی بلڈ پریشر یا ذیابیطس یا دونوں کا شکار ہیں تو آپ کی غذا کا انتخاب آپ کی صحت پر براہِ راست اثر ڈال سکتا ہے۔ ان دونوں بیماریوں کا غذا کے ساتھ گہرا تعلق ہے، اور کچھ غذائیں ان امراض کی شدت بڑھا سکتی ہیں۔

نمک کی مقدار: زیادہ نمک جسم میں پانی روک کر بلڈ پریشر میں اضافہ کرتا ہے اور دل پر اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے، اس لیے نمک کے استعمال کو محدود کرنا ضروری ہے۔

شوگر: ذیابیطس کے مریضوں کے لیے شوگر کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہے، لیکن یہ ہائی بلڈ پریشر کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

چکنائی: ٹرانس فیٹس اور سیچوریٹڈ فیٹس جیسی چکنائی سے پرہیز ضروری ہے کیونکہ یہ دونوں امراض میں شدید نقصان دہ ہیں۔

سرخ گوشت اور مکمل چکنائی والی ڈیری مصنوعات: ان اشیاء میں سیر شدہ چکنائی زیادہ ہوتی ہے، جو کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا کر دل کے مسائل کو مزید خراب کر سکتی ہے۔

ریفائن اناج: سفید چاول اور سفید آٹے سے بنی غذاؤں سے پرہیز کریں، کیونکہ یہ بلڈ شوگر میں اچانک اضافہ کر سکتی ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔