قطع نظر اس بات کے کہ کرنے والا کون ہے یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ کام کی نوعیت کیا ہے اور کیا وہ کام عوام دوست ہے یا نہیں پنجاب کی موجودہ وزیر اعلیٰ نے اپنے منصب کا حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک اپنے صوبے میں کئی ایسے ترقیاتی منصوبے لانچ کئے ہیں کہ جنہیں تاریخ ساز کہنے میں کوئی قباحت نہیں ہے پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے مفت علاج کے واسطے کینسر کے ہسپتال کا قیام قابل تعریف ہے اسی طرح ائر ایمبولینس‘ ہونہار سکالرشپ سکیم‘ زرعی پیکچ‘ اپنا گھر اپنی چھت اور الیکٹرک بس کا اجرا وہ چند عوامی فلاح و بہبود کے کام ہیں کہ جن کو زبردست عوامی پزیرائی ملی ہے اب ذراعالمی امور پر ایک طائرانہ نظر ہو جائے لگ یہ رہا کہ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ اب شاید قریب ہو کیونکہ امریک اور روس دونوں جانب سے برف پگلتی نظر آ تی ہے البتہ مشرق وسطی میں غزہ کا قضیہ جلد حل ہونے کا امکان نظر نہیں آر ہا اسرائیل کا وزیر اعظم ایک نہایت ہی سنگدل انسان ثابت ہوا ہے جو روزانہ نئے نئے بہانے گھڑ کر مستقل جنگ بندی کرنے سے گریز پا ہے اس نے حماس کو تو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے اور اب تک اس کا کلیجہ ٹھنڈا نہیں ہوا بربریت میں اس نے ہٹلر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اس کو ٹرمپ کی مکمل آشیر باد حاصل ہے جو بڑی ڈھٹائی سے اس کی حمایت کر رہاہے اور اب زکر ہو جائے طورخم بارڈر پر بار بار پیدا ھو جانے والی کشیدگی کا حسب عادت خیبر پختونخوا کے سارے نہیں بعض تاجروں نے ان اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں رمضان شریف کی آ مد سے پہلے ہی سے اضافہ کر دیا ہے کہ جن کی کھپت اس مقدس ماہ میں دیگر مہینوں کے مقابلے میں زیادہ ہو جاتی ہے افسوس اس بات کا ہے کہ ان کی قیمتوں کو لگام دینے کے واسطے سول انتظامیہ بروقت اقدامات نہیں اٹھاتی ہے اسی طرح ایک عرصے سے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال نہیں ہیں پشاور کے باسیوں کو وہ زمانہ یاد آ تا ہے جب سپیشل مجسٹریٹ ان بلیک مارکیٹرز کو پابند سلاسل کیا کرتے جو رمضان شریف سے پہلے اور اس کے دوران اشیاء خوردنی میں بلیک کرتے یا ان میں ملاوٹ کے مرتکب پائے جاتے دراصل قصہ اس دن سے خراب ہوا جب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ادارے کو کمزور کیا گیا۔
اشتہار
مقبول خبریں
چند ناقابل تردید حقائق
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم امور پر ایک طائرانہ نظر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
لاتوں کے بھوت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بھارت کے مکرو فریب
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
چین کی ٹیکنالوجی کی برتری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرق صاف ظاہر ہے
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سوشل میڈیا کی مادر پدر آزادی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی صدریا شاطر بزنس مین
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم قومی اور عالمی امور کا ایک جائزہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
جنگ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ