اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شعیب شاہین کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کر لی گئیں، جبکہ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہ ہو سکے۔
عدالت نے مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ بیرسٹر گوہر خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی 9 میں 2 مقدمات درج ہیں۔