کیا آپ بھی روزے کے دوران قبض اور پیٹ پھولنے سے پریشان ہیں؟ تو یہ آسان تدابیر آزمائیں

 رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کا طرزِ زندگی مکمل طور پر بدل جاتا ہے، جہاں روزانہ 14 سے 15 گھنٹوں تک کچھ کھانے پینے سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ مگر اس کے نتیجے میں نظامِ ہاضمہ کے مسائل، خاص طور پر قبض، پیٹ پھولنے اور بھاری پن جیسے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔

2017 میں "جرنل آف ریلیجن اینڈ ہیلتھ" میں شائع ایک تحقیق کے مطابق روزے رکھنے والے افراد میں قبض کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ماہرین نے رمضان میں ہاضمے کے مسائل سے بچنے کے لیے چند سادہ مگر مؤثر تدابیر بتائی ہیں۔

 رمضان میں قبض سے بچنے کے لیے کیا کریں؟

فائبر سے بھرپور غذا کھائیں – دلیہ، دالیں، پھل اور گریوں کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔
 پانی کا زیادہ استعمال کریں – سحری اور افطار کے بعد وقفے وقفے سے پانی پینے کو عادت بنائیں۔
 جسمانی سرگرمی کو معمول بنائیں – دن میں 2 بار 15، 15 منٹ کی چہل قدمی کریں۔
 نیند کا دورانیہ متوازن رکھیں – نیند کی کمی بھی ہاضمے کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔