لاہور میں 23 سالہ خاتون کو گھریلو جھگڑے کے دوران قتل کر کے شوہر نے 3 سالہ بچے پر الزام عائد کیا۔
پولیس نے فوراً واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کیں۔ جوہر ٹاؤن میں خاتون کی گولی لگنے سے موت ہوئی، شوہر نے دعویٰ کیا کہ بچے سے گولی چل گئی، لیکن پولیس نے اس بیان کو جھوٹا قرار دیا۔ مقتولہ کی شناخت ثناء کے طور پر ہوئی اور بچے کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ شوہر نے گھریلو تنازعے پر بیوی کو قتل کیا اور بچہ بے گناہ تھا۔ پولیس نے وکیل شوہر کو حراست میں لے لیا۔