کیا آپ جانتے ہیں کہ کھجور ایک سپر فوڈ ہے جو صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے؟ روزانہ صرف 3 کھجوریں کھانے سے جسمانی طاقت میں اضافہ، نظامِ ہاضمہ کی بہتری اور ہڈیوں کی مضبوطی جیسے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کھجور میں فائبر، پوٹاشیم، کیلشیئم، فاسفورس اور میگنیشم جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں، جو ہڈیوں کو طاقتور بنانے اور امراضِ قلب سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ موسمی الرجیز سے بچاؤ اور ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کھجور آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے، کیونکہ اس میں فائبر موجود ہوتا ہے جو پیٹ کو بھرا رکھتا ہے اور زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔
مگر یاد رکھیں! ماہرین کا مشورہ ہے کہ روزانہ 3 کھجوروں سے زیادہ نہ کھائیں تاکہ اس کے فوائد مکمل طور پر حاصل کیے جا سکیں۔