سبز الائچی ایک خوشبودار بیج کی پھلی ہے جو کھیر، قورمہ اور بریانی جیسے کھانوں میں استعمال ہوتی ہے، اور ایک خاص خوشبو اور میٹھا ذائقہ دیتی ہے۔ الائچی کو اس کے فوائد اور شفا بخش خصوصیات کے لیے قیمتی قرار دیا جاتا ہے، اس میں اینٹی مائکروبیل، اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں۔
شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ الائچی میں موجود مرکبات اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات رکھتے ہیں، کالی مرچ اور سبز الائچی کے عرق صحت مند مدافعتی نظام کو بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ الائچی کولیسٹرول کی بلند سطح اور ہائی بلڈ پریشر سے دل کی حفاظت کرتی ہے، اور زہریلے مادے کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
سبز الائچی کی پھولدار اور میٹھی خوشبو سانس کی بدبو کو دور کرتی ہے، اور معدے کے مسائل بد ہضمی، گیس اور قبض کے لیے بھی بہترین ہے۔ الائچی کے تیل میں سینیول نامی جز جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے، اور یہ معدے کے السر پر بھی مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔ سبز الائچی کی چائے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں مدد کرتی ہے، اور تازگی بڑھانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔