نجی بینک کے کیش والٹ سے 37 لاکھ روپے چوری ہونے کا انکشاف

لاہور کے نجی بینک کے کیش والٹ سے 37 لاکھ روپے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بینک کیشئر محمد عمیر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بینک سے رقم چوری کر کے کرپٹو کرنسی خریدی۔ انکشاف ہونے پر ایف آئی اے نے بینک مینیجر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم محمد عمیر سے خریدے گئے بٹ کوائن تاحال برآمد نہیں ہو سکے ہیں، جبکہ ایف آئی اے نے ملزم کا ڈیجیٹل اکاؤنٹ قبضے میں لے لیا ہے۔