1700 یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش، ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نجکاری کے منصوبے کے تحت 1700 ایسے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مسلسل نقصان میں چل رہے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس میں یہ بتایا گیا کہ 3200 سے زیادہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں سے 1700 نقصان میں ہیں اور انہیں بند کرنے کا ارادہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نجکاری کے بعد صرف 1500 اسٹورز کے لیے عملہ برقرار رکھا جائے گا، جبکہ باقی ملازمین کو سرپلس پول میں منتقل کیا جائے گا یا برطرف کر دیا جائے گا۔ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو کسی بھی پیکج کا حق نہیں دیا جائے گا۔