سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

کراچی: ملک میں دو دن کی مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 148 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے نئی قیمت 3 ہزار 27 ڈالر فی اونس ہو گئی۔