عید پر بھی اسرائیلی حملے جاری، مزید 24 فلسطینی شہید، غزہ میں زندگی اذیت ناک

اسرائیلی حملوں سے تباہ حال غزہ میں آج دوسری عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید کے خوشویں بھرے موقع پر بھی اسرائیلی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے خان یونس میں فضائی اور زمینی حملے کر کے مزید 24 فلسطینی شہید کر دیئے۔

فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ عید پر بھی ہم اپنے بچوں کو کچھ نہیں دلا سکتے، کام پہلے ہی کم ہے اور کراسنگ کی بندش نے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ غزہ میں زندگی اذیت ناک ہے، کچھ کھاتے ہیں، کچھ لوگ بھوکے رہتے ہیں، صرف اللہ ہی جانتا ہے کہ لوگوں کا کیا حال ہے، دنیا سے سوال ہے کہ کیا ہم انسان نہیں ہیں؟ کیا ہمارے بچوں کو دنیا کے تمام بچوں کی طرح خوش رہنے کا حق نہیں ہے؟

واضح رہے کہ غزہ میں وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، غزہ کا بیشتر حصہ ملنے کا ڈھیر بن چکا ہے، لاکھوں فلسطینی خیموں یا بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔