کیوں نا آج کے کالم میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ان معدودے چند شخصیات کو یاد کر لیا جائے کہ جن کی کارکردگی پر ان کے ہم وطنوں کو فخر ہے یوں تو ہر شعبہ زندگی میں قابل لوگ پیدا ہوتے رہتے ہیں‘ پر ان میں وہ افراد خال خال ہی ہوتے ہیں جن کو بہترین یا excellent کہا جا سکے۔ یہ بات درست ہے کہ فنون لطیفہ ARTS یونیورسل قسم کی چیز ہوتی ہے‘ اس کا کوئی شہر اور ملک نہیں ہوتا‘کوئی جغرافیائی حدود نہیں ہوتیں‘ بہترین فنکار عالمی نوعیت کے مالک ہوتے ہیں۔ سب سے پہلے سپورٹس کی دنیا کا ذکر کر لیتے ہیں۔سکواش کے کھیل سے تعلق رکھنے والے کئی کھلاڑی آ ئے بھی اور چلے بھی گئے‘پر پشاور سے تعلق رکھنے والے ہاشم خان کا دنیا سے جانے کے بعد کوئی ثانی نہ آ یا وہ اس کھیل میں یکتا تھے۔ فلموں کی دنیا میں دلیپ کمار‘ پریم ناتھ‘راجکپور اور ونود کھنہ کی جنم بھومی بھی پشاور تھی۔مدھوبالا صوابی میں پیدا ہوئی تھیں‘ خاموش فلموں silent movies کے خوبرو ہیرو گل حمید کی جائے پیدائش پیر پیائی نوشہرہ تھی‘معروف سنگ تراش اور مصور گل جی پشاور میں پیدا ہوئے تھے‘ یہ سب افراد اپنی اپنی فیلڈ میں یکتا تھے‘براڈ کاسٹنگ کے شعبے میں بخاری برادران‘یعنی زیڈ اے بخاری اور پطرس بخاری جیسے نابغے پیدا نہ ہوئے ان کی جائے پیدائش بھی پشاور ہی تھی‘ عبد الحمید عرف حمیدی جیسا ہاکی کا کپتان پاکستان کی ہاکی ٹیم نے اور حفیظ کاردار جیسا کپتان پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں کوئی دوسرا نہ آ یا‘ حمیدی کا تعلق بنوں اور کاردار کا لاہور سے تھا‘ فضل محمود بڑا خوبرو میڈیم فارسٹ بالر تھا‘ اس کے لیگ کٹرز leg cutters کو اچھے سے اچھا بلے باز بھی نہیں کھیل سکتا تھا‘اس کو قدرت نے نہایت اچھی شکل و صورت سے بھی نوازا تھا‘ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتا تو یقیناً پاکستان کی فلم انڈسٹری کا ایک خوبرو ہیرو ہوتا۔
اشتہار
مقبول خبریں
نہ تیری دوستی اچھی نہ دشمنی اچھی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
کچھ یادیں پشاورکی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
پوسٹنگ ٹرانسفر میں سیاسی مداخلت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ ایران مخاصمت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
قارئین کی فرمائش پر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اب انہیں ڈھونڈ چراغ رخ زیبا لے کر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم قومی اور عالمی خبروں پر ایک نظر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکن لابی کیسے بنتی ہے
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ