بجلی کی قیمتوں میں کمی، وزیراعظم کا کل اہم اعلان

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کل بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرنے والے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی پاور سیکٹر میں اصلاحات کا آغاز کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

وزیراعظم کل معروف کاروباری شخصیات، کابینہ کے اراکین اور 336 بزنس ٹائیکونز کے ساتھ ملاقات کریں گے، جس میں پاور سیکٹر ریفارمز پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات ملک میں جاری بجلی کے بحران سے نمٹنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے حال ہی میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے کمی کی منظوری دی ہے، جس کے بعد حکومت نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

اس اعلان کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔