آئی پی پیز سے مذاکرات کے ذریعے 3696 ارب روپے کی بچت: وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا ہے کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے 3,696 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے، اور یہ ریلیف عوام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ بچت 36 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں ممکن ہوئی، جو آنے والے سالوں میں صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

وزیر توانائی نے مزید کہا کہ گردشی قرضے کو ختم کرنے اور پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بجلی کے میٹرز کو آٹومیٹڈ سسٹم میں تبدیل کرنے اور ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا بھی ذکر کیا۔