بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک اسپتال میں جعلی ڈاکٹر نے دل کی سرجری کرکے 7 مریضوں کی جان لے لی۔
دموہ شہر میں قائم اسپتال میں ایک ماہ کے دوران 7 اموات کی اطلاعات نے علاقے میں تشویش پیدا کی۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ڈاکٹر جان کیم کے نام سے کام کرنے والا شخص دراصل نریندر وکرمادتیہ یادو ہے، جس نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ملازمت حاصل کی تھی۔
ضلعی تفتیشی ٹیم نے اسپتال سے تمام دستاویزات ضبط کر لی ہیں اور ملزم پر متعدد تنازعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔