سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والے تمام قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ حاجیوں کی خدمت پر مامور کمپنیوں اور اداروں نے حکام کو فوری طور پر مطلع کرنا ہے اگر کوئی فرد مقررہ وقت کے بعد قیام غیر ضروری قیام کرتا ہوا پایا گیا۔
قانون کی خلاف ورزی پر زائر یا کمپنی پر بھاری جرمانہ اور قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد تاخیر سے روانگی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزارت حج و عمرہ کے اعلامیے کے مطابق 15 شوال 13 اپریل عمرہ زائرین کے لیے مملکت میں داخلے کی آخری تاریخ ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ ایک لاکھ سعودی ریال 26 ہزار امریکی تک پہنچ سکتا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد کی بنیاد پر اس میں اضافہ کیا جائے گا۔
یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکام آئندہ حج سیزن کی تیاری میں مصروف ہے اور دوران حج ہجوم کو روکنے اور نظم و نسق کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کو سخت کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔