چاغی بلوچستان میں سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر کی دریافت

نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل) نے چاغی بلوچستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر کی دریافت کا خوشخبری سنائی ہے۔

کمپنی کے مطابق، 500 کلومیٹر کے وسیع علاقے میں 16 ممکنہ ذخائر کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں تانگ کور کے مقام پر ایڈوانس ڈرلنگ کا کام جاری ہے۔

ابتدائی تجزیاتی نتائج نے تانبے، سونے اور چاندی کے ذخائر کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ این آر ایل مئی 2025 تک ایک تفصیلی تکنیکی رپورٹ پیش کرے گی اور مزید ایکسپلوریشن کا عمل جاری رکھے گی۔

حکومت بلوچستان اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے یہ منصوبہ پاکستان میں معدنی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔