عوام کے پیروں تلے معدنی خزانے، آرمی چیف کا امید بھرہ بیان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025ء میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے پاس معدنی ذخائر اور مہارت کی کمی نہیں ہے، اور ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی معدنی معیشت عالمی سطح پر ایک رہنما بننے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ معدنی شعبے کی ترقی کے لیے طلبہ کو بیرون ملک تربیت دی جا رہی ہے، اور اس وقت بلوچستان کے 27 طلبہ زیمبیا اور ارجنٹینا میں منرل ایکسپلوریشن کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ اقتصادی سلامتی کو قومی سلامتی کا ایک اہم حصہ سمجھتے ہوئے، معدنی صنعتوں کی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔