پی ٹی آئی میں سب کو سب ملا، صرف بانی کو کچھ نہ ملا: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کی قیادت اور تنظیمی ڈھانچے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے ہر فرد کو سب کچھ مل گیا، لیکن بانی تحریک انصاف کو کچھ نہیں ملا، وہ اب تنہا رہ گئے ہیں اور الٹے کارڈز کھیلنے سے مزید مشکلات کا شکار ہیں۔

واوڈا نے دعویٰ کیا کہ بیرون ملک سے پی ٹی آئی کو ملنے والی فنڈنگ بند ہو چکی ہے کیونکہ سپورٹرز کو اندازہ ہو چکا ہے کہ فنڈنگ اصل میں مفاد پرستی کی نذر ہو رہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی اندرونی سازشوں کی لپیٹ میں ہے اور بانی کے مخالفین خود ان کی جماعت میں موجود ہیں۔

فیصل واوڈا نے اپنے بیانیے میں واضح کیا کہ جو کچھ آج ہو رہا ہے، وہ وہ سب پہلے ہی قوم کو بتا چکے ہیں، اب فیصلہ قوم کے ہاتھ میں ہے۔