امریکا نے پاکستانی طلباء کے لیے گزشتہ 15 سال سے جاری "گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام" (Global UGRAD) کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ اور یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (USEFP) نے اس فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ پروگرام کئی برسوں سے طلباء کی تعلیمی ترقی، ثقافتی تبادلے اور قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا مؤثر ذریعہ تھا۔ تاہم اب یہ پروگرام مزید پیش نہیں کیا جائے گا۔
یو ایس ای ایف پی نے اس فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو اس سال اس پروگرام کے منتظر تھے، اور انہیں متبادل وظائف و مواقع کی تلاش جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔