راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب حالات اُس وقت بگڑ گئے جب تحریک انصاف کے کارکن گورکھ پور ناکے پر جمع ہو کر نعرے لگانے لگے۔ پولیس نے موقع پر لاٹھی چارج کیا، جواباً کارکنوں نے پتھراؤ کر دیا۔
صورتحال شدت اختیار کر گئی اور کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ پی ٹی آئی قیادت جائے وقوعہ سے نکل گئی۔
تاہم اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے مداخلت پر ماحول ٹھنڈا پڑ گیا اور پولیس نے گرفتار کارکنوں کو چھوڑ دیا۔ بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔