اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو جاری توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس معطل کردیا۔
جسٹس بابر ستار کی عدالت سے درخواست اور توہینِ عدالت کی کارروائی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے شوکاز نوٹس معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ عدالتی آرڈرز کی مسلسل خلاف ورزی پر جسٹس بابر ستار کی عدالت نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔