عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ "ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آئے گا تو بولیں گے"۔
انہوں نے بتایا کہ وہ تیسری مرتبہ عدالت آئے ہیں، لیکن اب تک ان کے کیس کی سماعت شروع ہی نہیں ہوئی، جو ان کے لیے ناقابلِ فہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "عدالت میں ایک دوسرے کیس کی سماعت طویل ہو گئی ہے، مگر یہاں وجہ نہیں پوچھی جا سکتی۔"
شیخ رشید نے گفتگو کے دوران ملک کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے، دعا کریں روشنی ہو جائے۔"