فلسطین، خاص طور پر اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی اور تاجروں کی اپیل پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
راولپنڈی، مری، کوئٹہ، کراچی، اور پشاور جیسے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں، اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔
مظاہرین نے مختلف مقامات پر دھرنے دیے اور ٹائر جلا کر راستے بند کر دیے۔