بھارت کی جانب سے پاکستان کے آبی وسائل کو نشانہ بنانا ایک خطرناک اور بزدلانہ اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ رات 2 بجے بھارتی فوج نے نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ اور نوسیری ڈیم کے انٹیک اسٹرکچر پر گولہ باری کی، جس سے D-Sanders یونٹ کے گیٹس کو نقصان پہنچا۔
بھارتی حملے میں ہائیڈرالک سسٹم کے ایک اہم پروٹیکشن یونٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایک ایمبولینس بھی اس حملے کی زد میں آ گئی۔
ماہرین کے مطابق آبی تنصیبات پر حملہ کرنا بین الاقوامی انسانی و جنگی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی جارحیت ایک "آبی جنگ" کی جانب اشارہ کر رہی ہے، جسے عالمی برادری کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔
وزارتِ خارجہ اور واپڈا حکام نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبی تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانیت دشمنی ہے، اور پاکستان اس جارحیت کا سفارتی و دفاعی دونوں سطحوں پر جواب دے گا۔