تعلیمی ادارے بند، چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں دو دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق 9 اور 10 مئی کو تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یہ احکامات اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر یکساں طور پر لاگو ہوں گے۔

تعطیلات کے بعد تدریسی سرگرمیاں پیر 12 مئی سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ممکنہ موسمی شدت یا دیگر انتظامی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔