لاہورمیں گھریلو جھگڑا خونریزی میں بدل گیا، شوہر جاں بحق

لاہور کے علاقے سندر میں گھریلو ناچاقی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی پر فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق عثمان نامی شخص نے ایک سال قبل ایشاء نامی خاتون سے شادی کی تھی۔ گھریلو جھگڑے کے دوران عثمان نے بیوی پر چار گولیاں چلائیں، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی، اور بعد ازاں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
محلہ داروں نے فائرنگ اور چیخ و پکار کی آوازیں سن کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر ایس ایچ او سندر اسد اقبال، انسپکٹر پاشا عمران اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچی۔ پولیس کے مطابق عثمان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ زخمی ایشاء کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے عثمان کا لائسنس یافتہ اسلحہ برآمد کر لیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔